زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سلیم اللہ حسین بر نامی ایک بلوچ شہری نے مہسا امینی اور بلوچ لڑکی کے حق میں احتجاجا اپنا سر منڈوا کر احتجاج کیا تھا اور قابض ایرانی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین کی حمایت میں ریلی میں جا کر اپنے غصے کا شدید اظہار کیا تھا آج اسے قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو سیکیورٹی فورسز نے اپنا سر منڈوانے کے ایک دن بعد اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے فنگر پرنٹس کے اندراج کے لیے سراوان جیل گیا تھا۔
سلیم اللہ شدید جسمانی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کے گھر والے ان کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں اور انہیں ان کی حالت اور اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
حسین نے اس سے قبل چابہار پولیس چیف کی طرف سے ایک 15 سالہ بلوچ لڑکی کے قتل اور زیادتی کی مذمت میں مہسا امینی کی حمایت میں اپنی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شائع کرکے اپنا سر منڈوایا تھا۔


