Homeخبریںزاہدان: قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے تین معذور افراد کو گرفتار...

زاہدان: قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے تین معذور افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

زاہدان ( ہمگام نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ ایکٹیوسٹس کمپیئن کی رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے تین معذور افراد جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا شامل ہے، کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ـ

 ان زیر حراست افراد کی شناخت وحید ولد مرزا اور مریم ولد مرزا بتائی گئی ہے ـ

 دوسری لڑکی کی شناخت تاحال دستیاب نہیں ہے۔ تاہم تینوں بہن بھائی ہیں ـ

 ایک باخبر ذرائع کے مطابق ’’گزشتہ روز دوپہر کے وقت انٹیلی جنس اہلکاروں کی متعدد گاڑیوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور جسمانی معذوری کے شکار تین بہن بھائیوں کو گرفتار کیا‘‘۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ ان والدین نے اہلکاروں کے سامنے گڑگڑایا کہ تینوں معذور ہیں اور تینوں گھر سے باہر نہیں نکل سکتے انہیں کسی بھی ایسے پروگرام کا کبھی بھی حصہ نہیں رہے جو کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہو ” ـ

 کہا جاتا ہے کہ یہ تینوں لوگ بہن بھائی ہیں اور پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق وحید کو چند گھنٹوں بعد رہا کر دیاگیا جبکہ دونوں معذور لڑکیاں ابھی تک حراست میں ہیں اور ان کے بارے میں اہل خانہ کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گرفتاری کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Exit mobile version