Homeخبریںزاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جاں بحق تین زخمی

زاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جاں بحق تین زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ چند دنوں میں مختلف حادثات و واقعات چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سراوان میں جالک ایکسز پر ٹریفک حادثے میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی کے ٹریفک حادثے کی وجہ آتشزدگی کا شکار ہوگئے جس دو بلوچ فیولر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر زندہ جل کر جان کی بازی ہار گئے۔

ان دو بلوچوں کی شناخت 19 سالہ محمد سلیم حسین زہی اور 19 سالہ یحییٰ بامری ساکن خاش ہے ۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 7:30 بجے کے قریب پیش آیا ۔

رسانک نیوز کے مطابق بدھ کو گھ شہر کے گاوں ناگان میں ایک خاتون اور اس کے چچا جاں بحق اور دو دیگر افراد (چچا اور کزن) اس کے شوہر کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ رقیہ بلوچ ولد جمعہ اور حیدر بلوچی اور ایک زخمی ابراہیم بلوچی کے نام سے ہوئی ہے جو تینوں لاشار کاؤنٹی کے گاؤں جاوشیر کے رہائشی ہیں۔

رپورٹ موصول ہونے تک وقت تک زخمی شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ تیسرا واقعہ سراوان کے سعدی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوا اس بلوچ شہری کی شناخت 38 سالہ “عبدالباسط غفاری” ولد ہوشنگ ہے ۔

 واضح رہے کہ عبدالباسط کو گزشتہ رات سعدی اسٹریٹ پر موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی دی تھی جس سے وہ ٹانگ میں زخمی ہوگیا تھا اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Exit mobile version