Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج مورخہ زاہدان کے علاقے شیرآباد میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس شہری کی شناخت “راشد کاشانی” بتائی گئی ہے جو کہ دزاپ کے علاقے شیرآباد کا رہائشی ہے۔

 واضح رہے کہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد راشد کو شیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 گولیاں ماری تھیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ آج صبح دم توڑ گیا۔

Exit mobile version