Homeخبریںزاہدان: چار افراد قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان: چار افراد قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے دزاپ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

گرفتار شدہ شہریوں کی شناخت 22 سالہ غفور ریگی اور 21 سالہ بلال ریگی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق دزاپ/ زاہدان سے ہے۔

واضح رہے کہ غفور اور بلال کو قابض ایرانی سیکورٹی اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیا تھا جو کیشاورز ڈیزاپ بلیوارڈ پر بغیر کسی وضاحت کے پیش قدمی کررہے تھےـ

مذکورہ افراد کے اہل خانہ کے فورسز سے ان کی بے گرفتاری کو لے کر احتجاج کرنے کے باوجود عدالتی اور سیکیورٹی اداروں نے اس بارے میں جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دزاپ کے احتجاج کے تسلسل اور مولوی عبدالحمید کو زہر دینے کی سازش کو ناکام بنانے کے ساتھ ہی قابض ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بلوچ شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کے باعث جمعہ کے روز دو جولائی کو درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھاـ

اس کے علاہ گزشتہ روز دزاپ ایک اور علاقے جام جم سینٹ 12 میں قابض ایرانی فورسز ایک گھر پر چھاپہ مار کر شدید تشدد کے بعد دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 22 سالہ “فرشید ریگی ولد محمد اور 35 سالہ “حمزہ ریگی ولد بلوچ خان ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ مزکورہ دونوں افراد کو فورسز نے ان کے گھر کے اندر گرفتار کرکے ان کے اہلخانہ کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے اہل خانہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان کی بے گناہی کی ثبوت پیش کی لیکن انہیں مایوس ہونا پڑا بلکہ ان کے اہلخانہ کو ڈرا دھمکا کر چھپ رہنے کو کہا گیا ـ

Exit mobile version