Home خبریں سبی : بی ایل اے نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ...

سبی : بی ایل اے نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سبی ناڑی گاج میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل اے  ،بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے سبی میں فورسز کے قافلے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلیفون کے ذریعے این این آئی کو بتائی میرک بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو بلوچ سرمچاروں نے سبی کے علاقے ناڑی گاج میں فورسز کے تین گاڑیوں کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جہاں ایک گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے

Exit mobile version