Homeخبریںسبی: پتنگ کی ڈور سے شہری شدید زخمی

سبی: پتنگ کی ڈور سے شہری شدید زخمی

سبی:(ہمگام نیوز) ایک افسوسناک واقعہ میں سبی کے علاقے لونی روڈ پر پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر پھِرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی شہری کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک تین تالاب کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد شہری امان اللہ موٹر سائیکل سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ موقع پر موجود ایک اور شہری، قادر ترین، نے فوری طور پر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

Exit mobile version