Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی بچھائی گئی بارودی...

سراوان: قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا بلوچ نوجوان شہید

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو سراوان بمپشت کے علاقے مک سوختہ میں واقع جعلی سرحد کے زیرو پوائنٹ کے قریب ایک بلوچ سوختبر قابض ایرانی آرمی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے باعث دھماکے سے وہ شہید ہوگیا ۔

مزید رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت 21 سالہ اقبال ریکی ولد نیلخان ساکن خاش سے ہوئی ۔

 ذرائع کے مطابق اقبال نے اتوار کی شام تقریباً 21:00 بجے آئی آر جی سی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پر قدم رکھتے ہی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں، ان کا جسم ریزہ ریزہ ہو کر وہ شہید ہوگیا ۔

Exit mobile version