Homeخبریںسراوان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی گاڑی...

سراوان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار ہلاک، 11 زخمی ہوگئے

سراوان (ہمگام نیوز ) سراوان شہر سے گزبستان کی فوج کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کا ایک اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

بروز اتوار کی شام سراوان شہر میں IRGC کی گاڑی الٹنے سے ایک سپاہی ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت “نبی نوری” کے نام سے ہوئی جو آئی آر جی سی کے قدس کیمپ کی سیکورٹی کے بسیجی فورسز کے اہلکار تھے ـ تاہم اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان آرمی اہلکاروں کی گاڑی سراوان شہر کے مہرگان علاقے کے گاؤں اسپندک میں الٹ گئی۔اس ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کو رازی سراوان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ

Exit mobile version