Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی پولیس کا...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی پولیس کا ریٹائرڈ افسر ہلاک

سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی پولیس کا ریٹائرڈ افسر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 26 اگست کو شستون( سراوان ) گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایرانی پولیس کے ایک افسر کرنل محمد حیدری کو قتل کر دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق اس ریٹائرڈ پولیس افسر پر آٹھ گولیاں فائر کر دی گئیں۔ تاہم اب تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version