Homeخبریںسرباز، ایرانشہر شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سرباز، ایرانشہر شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سرباز(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سرباز سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ 18 ستمبر 2026 کی صبح سرباز سے ایرانشہر جانے والی سڑک پر پیش آیا، جہاں ایک پژو 405، جس میں افغان شہری سوار تھے، اور گیس آئل لے جانے والے زامیاد ٹرک کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔ حادثہ شاہراہ کے تقریباً 15ویں کلومیٹر پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں پژو 405 کے ڈرائیور کی شناخت سجاد حسین زہی کے نام سے ہوئی ہے، جو عبدالطیف کے بیٹے اور سرباز کے علاقے میں واقع گاؤں باتک کے رہائشی بلوچ شہری تھے۔ وہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل سیاوش محبی کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف مراکز صحت منتقل کیا گیا۔

کرنل محبی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ پژو 405 کے ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی اور گاڑی کا بائیں جانب مڑ کر زامیاد ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی ٹیموں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ پژو 405 میں متعدد افغان شہری سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز