Homeخبریںسرباز میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جانبحق پانچ زخمی

سرباز میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جانبحق پانچ زخمی

سرباز ( ہمگام نیوز ) پیر کی شام سرباز شہر کے مینان سیکشن میں واقع گاؤں اشکستگ میں کھیل رہے چھ بچوں پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

 ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت سرباز شہر کے مینان سیکشن میں واقع گاؤں اشکستگ سے تعلق رکھنے والے ’مصعب آسکانی‘ کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 دیگر پانچ زخمی بچوں کی شناخت “عماد آسکانی”، “امیر حسین صالحی”، “فضل الرحمان آسکانی”، “عبدالخالق آسکانی” اور “محمد آسکانی” کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان چھ بچوں کو آسمانی بجلی گرنے کے بعد علاقہ مکین علاج کے لیے کزور کے مرکز صحت لے گئے لیکن کزور کے مرکز صحت میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں باتک منتقل کر دیا گیا۔

 اس دوران مصعب جان کی بازی ہار گیا اور دیگر پانچ زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایرانشہر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version