ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںسرجن جمیل احمد کے اغواء کی کوشش قابل مذمت ہے:بلوچ ڈاکٹرز فورم

سرجن جمیل احمد کے اغواء کی کوشش قابل مذمت ہے:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہیڈ آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کے اغواء کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے. پروفیسر ڈاکٹر جمیل پچھلے دو دہائیوں سے بلوچستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے نامور سرجنوں میں ہوتا ہے. اور اسطرح کے واقعات کا مقصد بلوچستان میں شعور یافتہ لوگوں کے لیے زمین تنگ کرنا ہے .
ترجمان نے مزید کہا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں. لیکن حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور بے بس ہے. سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان آج بھی اغواء کاروں کی تحویل میں ہے .اس کے علاوہ ڈاکٹر دین محمد, اکبر مری تاحال بازیاب نہ ہوسکے.
ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل قبول نہیں. اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدام اٹھاہے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز