اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںسوئی:بارودی سرنگ کا دھماکہ ،تین افراد جاں بحق

سوئی:بارودی سرنگ کا دھماکہ ،تین افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز) سوئی ، گوہ پٹ میں پاکستانی فوسز کی جانب سے بچائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجے میں تین بے گناہ بلوچ شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج الصبح تین افراد ایک ٹریکٹر کے زریعے سوئی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ان کی ٹریکٹر بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر شہید ہوگئے ہلاک شدگان کی شناخت بگلا ولد دینو بگٹی، بلو ولد دلوش بگٹی اور میرا ولد علی بخش بگٹی کے نام سے ہوئی ہیں۔ واضع رہے کہ ان علاقوں میں پاکستانی فوجیں اور ان کی قائم کردہ لشکر ان علاقوں میں بلوچ سرمچاروں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی سرنگیں نسب کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے اکثر مقامی غریب لوگ نشانہ بنتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز