ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی کے علاقے مندوانی سے گزشتہ رات گئے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہکاروں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران لاپتہ ہونے والے تیرہواں بلوچ شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت کونسلر علی دوست ولد سوری بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
واضع رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں اس سے قبل 12 افراد کی شناخت سامنے آ چکی ہے جو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔