ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی میں پاکستان آرمی نے ایک اور بلوچ بزرگ شخص کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت سواجل والد روزی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے دس دنوں میں پاکستان آرمی نے ڈیرہ بگٹی سے کم از کم 2 درجن مقامی لوگوں کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔