Homeخبریںسوئی میں طوفانی بارش سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک...

سوئی میں طوفانی بارش سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی شدید طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد مکانات اور ہوٹل منھدم ہوگئے جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سوئی کے مشہور سدا بہار ہوٹل کی چھت گرنے کی وجہ سے کوئٹہ سے آیا ہوا سی ٹی ڈی ٹیم کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

واضع رہے کہ مزکورہ ٹیم پچھلے دو مہینوں سے سوئی میں چھاپے مار رہی تھی اور لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں پاکستانی فوج کے ساتھ کام کررہی تھی۔

جبکہ سوئی کے علاقے سجو کالونی میں مکان کی چھت کرنے کی وجہ سے نوجوان ریاض ولد سب علی بگٹی بھی جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ سوئی شہر میں مخلتف مقامات پر مکانات گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

Exit mobile version