Homeخبریںسوراب میں فضائی حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن، پہیہ...

سوراب میں فضائی حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن، پہیہ جام

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سوراب میں گدر کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے فضائی حملے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت کے خلاف جمعرات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے مطابق سوراب، خضدار، قلات، مستونگ، نوشکی اور دیگر علاقوں میں متعدد کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوراب میں احتجاج کے باعث کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر آمدورفت خاص طور پر متاثر ہوئی، جہاں مظاہرین نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں رکھ کر احتجاج کیا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں بن گئیں۔

مقامی ذرائع اور مظاہرین کے مطابق 12 اگست کو سوراب کے علاقے گدر گندان میں ایک فضائی کارروائی کے دوران بمباری ہوئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت20 سے زائد افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور مقامی باشندوں نے میتیں سوراب کے مرکزی چوک میں کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر رکھ دیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ شاہراہ کی بندش سے بلوچستان کے اندرونی علاقوں کو کراچی اور کوئٹہ سے ملانے والی اہم زمینی رابطہ منقطع ہوکر

رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز