سیب و سوران(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک 26 سالہ بلوچ شہری زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات ایک بلوچ شہری کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب مسلح افراد نے اس کی گاڑی روک کر اس پر فائرنگ کی۔
ذرائع نے زخمی شہری کی شناخت 26 سالہ جاسم پیام، ولد کریم کے نام سے کی ہے۔ وہ ضلع سیب و سوران کے علاقے چاہ کرشانیان گاؤں کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے ذرائع کے مطابق، جاسم اپنی ذاتی پرائیڈ گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ مسلح افراد نے اس کی گاڑی روک لی اور اس کی جانب فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاسم کے ہاتھ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، تاہم وہ موقع سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹ کی تیاری تک مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی وجہ اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسک
ی تھیں۔


