Homeخبریںشال ہمارے خاندان کے دو افراد کو سردار ثناء اللہ زہری کے...

شال ہمارے خاندان کے دو افراد کو سردار ثناء اللہ زہری کے نائب شعیب نے گولی مار کر شہید کردیا ۔پریس کانفرنس

شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی رہائشی ایک مجبور و مظلوم بلوچ خاتون بی بی سلمی شال پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کی اور کہاکہ ہمارے خاندان کے دو مردوں کو سردار ثناء اللہ زہری کے نائب شعیب نے گولی مار کر شہید کیا ہے ،تازہ واقعہ حالیہ 15 جون کو پیش آیا ،وہ ہمارے گھر آکر ہمارے داماد کو قتل کرکے چلے گئے،انھوں نے کہاکہ خضدار میں انتظامیہ سمیت کوئی ہماری نہیں آواز سننے کیلے تیار نہیں ۔قاتل دن دھاڑے سب کے سامنے آکر قتل کرکے چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ سردار ثناء اللہ زہری اپنے نائبوں کو روکے اور ان کی سرزنش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز