Homeخبریںشاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف 19 ستمبر کے دن بلوچ کمیونٹی...

شاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف 19 ستمبر کے دن بلوچ کمیونٹی کی جانب سے نیدرلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ایمسٹرڈیم(ہمگام نیوز)بلوچ کمیونٹی نیدرلینڈ کی جانب سے شاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف 19 ستمبر بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک حتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بلوچ کمیونٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ عورتوں کو قتل کرکے پھینک دینے کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس دن سے پاکستان نے بلوچ سرزمین بلوچستان پر قبضہ کرلیا اسی دن سے قابض پاکستانی فوج بلوچ عورتوں کا قتل کرتی آرہی ہے۔ ایسی بہت سی بلوچ عورتیں ہیں جو آج تک پاکستانی فوج کے ٹارچر سلوں میں قید ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ عورتوں سے ان کے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں اور وہاں قابض پاکستان نے ایک ایسا ماحول بنالیا ہے جہاں صرف اور صرف اسی کا فائدہ ہو۔

قابض کی طرف سے بنائے گئے اس معاشرے میں نہ بلوچ عورت زندہ رہ سکتی ہے اور نہ کہ بلوچ مرد، بلوچ عورتیں اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر بھٹک رہی ہیں مگر قابض پاکستان اور اس کی نام نہاد آزاد میڈیا اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

بلوچ قوم کو چاہیے کہ وہ اپنے معاشرے سے اٹھنے والی ہر آواز کو توانائی دے۔ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں، اسی حوالے سے “بلوچ کمیونٹی” نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم ڈیم اسکوائر پر 19 ستمبر بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی جہاں بلوچ عورتوں کے قتل کے خلاف ایک احتجاج ریکارڑ کیا جائے گا۔

بلوچ کمیونٹی نیدرلینڈ تمام انسان دوست تنظیموں، ان کے کارکنوں اور عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کر کے بلوچ قوم کی آواز کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

Exit mobile version