Homeخبریںشمالی کوریا نےکشیدگی سے بچنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو...

شمالی کوریا نےکشیدگی سے بچنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کردیا۔

پیانگ یانگ (ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے سخت پابندیاں لگنے ،خراب معیشت اور سیاسی تنہائی سے نکلنے و امریکہ کے ساتھ متعلقہ مسئلوں کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے اور باقاعدہ بات چیت طے کرنے کی خاطر اعتماد سازی کیلئے اپنے جوہری تجربہ گاہ تباہ کیا ہو۔ یہ بھی اطلاعات ہے کہ امریکی صدر و شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات طے ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں جانب سے جارحانہ سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ سفارت کاری کا طریقہ ناکام ہوا تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی۔اس سے قبل شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے ملک کے شمال مشرقی علاقے پونگئے ری جوہری سائٹ کے مقام پر غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں اپنی تجربہ گاہ تباہ کی۔ اس موقع پر غیر ملکی صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور دھوئیں کے سیاہ و سفید بادل آسمان پر اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ۔

Exit mobile version