Homeخبریںزاہدان میں قتل ہونے والی نامعلوم بلوچ خاتون کی لاش برآمد

زاہدان میں قتل ہونے والی نامعلوم بلوچ خاتون کی لاش برآمد

زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کو زاہدان کے خیابان اولڈ روڈ کے علاقے گولی مار کر قتل ہونے والے ایک نامعلوم بلوچ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جو کہ اس علاقے کے بچوں نے اس کی گولی لگی لاش کو چند افراد کے ہاتھوں گاڑی سے پھینکتے ہوئے دیکھا ہے ۔

 تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک اس خاتون بلوچ شہری کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ گاڑی میں سوار چند افراد نے ان کی لاش کو زاہدان کے اولڈ روڈ ایریا میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ۔

 رپورٹ تیار ہونے تک مزید تفصیلات اور قاتل یا قاتلوں کی شناخت اور محرکات دستیاب نہیں ہیں۔

Exit mobile version