Homeخبریںشہید حمید بلوچ نے پھانسی کا پھندا چوم کر ثابت کیا کہ...

شہید حمید بلوچ نے پھانسی کا پھندا چوم کر ثابت کیا کہ بلوچ کرائے کا قاتل نہیں ہے، بی ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پولی ٹیکنیک کالج یونٹ کے زیرِ اہتمام شہید حمید بلوچ کے برسی پولی ٹیکنیک کالج میں منعقد کیا گیا۔ریفرنس کی صدارت یونٹ سیکرٹری کبیر بلوچ نے کی جبکہ بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن بالاچ قادر بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن صمند بلوچ شال زون کے سینئر نائب صدر اسرار بلوچ ، جنرل سیكرٹری عاطف بلوچ ، سینئر جائنٹ سیكرٹری کامران بلوچ نے پروگرام میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم سب شہید حمید بلوچ یاد میں آج یکجا ہوئے ہیں۔جنہوں نے اپنی سرزمین،وطن کی دفاع اور مظلوم و محکوم ظفاریوں کی قومی حقوق کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کردیا کہ بلوچ کرائے کے قاتل نہیں بلوچ دنیا کے تمام مظلوم و محکوم اقوام کی سماجی ناانصافی سماجی نہ برابری و قومی غلامی کے خلاف ان کی جدوجہد کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان جاری قومی تحریک کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا شہید حمید بلوچ کی عظیم قربانی نے بلوچ عوام اور طلباء میں شعور بیدار کرکے قومی تحریک کیلئے ایک راہ کا تعین کردیا جس پر آج بھی بلوچ عوام فخر محسوس کرتے ہوئے قومی حقوق کیلئے آج بھی جدوجہد کے میدان میں ہیں،مقررین نے کہاکہ بی ایس او اپنی سیاسی ذمہ داری کا ادراک و احساس کرکے بلوچ طلبا تنظیموں کے درمیان ھم آہنگی اور نزدیکی پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں,انہوں نے کہا بی ایس او کی ہی بدولت بلوچ طلباء سیاسی شعور رکھتے ہوئے اپنی سرزمین اور وطن کی دفاع کیلئے جمہوری و دیگر محاذ پر میدان عمل میں ہیں،انہی سیاسی کارکنوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے کہ آج بلوچ ہر محاذ پر اپنی حقوق کیلئے جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہیں ،مقررین نے کہا کہ نیشنل ازم کو کاؤنٹر کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور انتشار کی کیفیت پیدا کرکے معاشرے کو غیر سیاسی اور نوجوانوں کو سیاسی بیگانگی کی جانب دکھیلا جارہا ہے،ایک خاص طبقہ کیلئے راھ ہموار کرکے نوجوانوں کو سیاسی اور علمی شعور سے دور رکھتے ہوئے سطحی مسائل میں الجھا کر غیر سیاسی ماحول کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے بی ایس او کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں میں سیاسی و علمی شعور پیدا کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دائرہ کار کو وسیع کرے

مقررین نے کہا کہ حمید شہید ودیگر شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی بلوچ قومی تحریک مختلف مراحل سے گزرکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

Exit mobile version