Homeخبریںشہید دوستین میروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

شہید دوستین میروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا 22 جولائی کو پاکستانی فورسز(لیویز) کے ساتھ سامنا ہوا،جس میں سرمچار دوستین میروانی ولد ریاض عرف میرک دوران جھڑپ شہید ہوئے۔ شہید دوستین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے مقامی ایجنٹوں کو نشان عبرت بنائیں گے،بلوچ جہد آزادی کے خلاف کام کرنے والے تمام فورسز چائے وہ پولیس،لیویز کوئی بھی ہو نہیں بخشا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق آواران کے علاقے مالارمیں سرمچار ایک خفیہ مشن پر تھے کہ ان کا سامنا پاکستانی مقامی فورسز لیویز کے ساتھ ہوا، دشمن پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے سرمچاروں پر حملہ کیا،دوستین بلوچ نے دشمن فورسز کو بہادری کے ساتھ پسپا کر کے جام شہادت نوش کی اور دیگر ساتھی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے علاوہ دیگر فورسز کو ہمیشہ تنظیم تنبیہ کرتی آئی ہے کہ وہ دشمن پاکستانی فوج کی معاون کاری سے باز آئیں، یہ افراد سرمچاروں کی تعاقب اور حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں ایسے عناصر کے خلاف دشمن فوج جیسا سلوک کیا جائے گا،وہ افراد جو دشمن فوج کا حصہ بن کر قومی آزادی کی جہد میں قابض کا ساتھ دے رہے ہیں انکو نشان عبرت کا سامنا کرنا پڑئے گا۔کولواہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کوعبرت ناک سزا دی جائے گی۔

Exit mobile version