Homeخبریںشہید غلام اللہ شہید بالاچ واحد بلوچ کو تحریک میں دلیرانہ...

شہید غلام اللہ شہید بالاچ واحد بلوچ کو تحریک میں دلیرانہ کردار اداکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے یے:بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈ یپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی، ان کی قربانیاں ایک نسل سے دوسرے نسل تک کے لئے مشعل راہ ہے ان کے رہنمایانہ کردار نے بلوچ قوم کو خواب غفلت سے نکال کر جدوجہد کی راہ پر ڈال دی شہداء نے جدوجہد کا بھرم قائم رکھتے ہوئے جن مشکلات اور تکالیف سے نبرد آزما رہ کر قومی شناخت وطن اور آزادی کی جدوجہد میں شہادت کا رتبہ پاکر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ریاست ہزاروں بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے بعد بھی نیشنلزم اور آزادی کے جذبہ کو ختم کرنے میں ناکام رہا، قربانیاں قوموں کی جدوجہد کو طاقت اور حرارت فراہم کر دیتی ہے اور یہی سوچ کر شہداء نے اپنے لہو سے آزادی کی امنگ اور جذبہ کو زندہ رکھا ترجمان نے شہید غلام اللہ بلوچ شہید بالاچ واحد بلوچ کو تحریک میں غیر معمولی دلیرانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیشنلزم کے زریعہ ہی کالونیل ازم کو ختم کیا جاسکتاہے قوم دوستی کی نظریہ جذبہ غلامی پر کاری ضرب ہوتا ہے تکالیف اور مشکلات اپنی جگہ یہ جہد آزادی کا اٹوٹ انگ ہوتی آزادی کے لئے قربانیوں کی ایک بحر درکار ہوتی ہے شہداء نے تمام تر سختیوں کے باوجود آزادی کی علم کو سربلند رکھتے ہوئے اپنی جان دیدی لیکن پیچھے نہیں ہٹے ان کی دیو مالائی کردار تاریخ کے سینے پر ہمیشہ تابندہ رہے گا۔ جنہوں نے اپنی عمل سے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کیا اگر پچھلے کچھ دہائیوں کی طرح باشعور بلوچ فرزند خاموشی اختیار کرتے اور اس طرح کے فیصلہ کن جدوجہد کے لئے موقع تلاش کرتے تو آج حالات اتنے تبدیل ہوتے اور نہ بلوچ قوم میں اتنی بیداری ہوتی ، پارلیمانی پارٹیاں آج جس تنہائی کا سامنا کررہے ہیں اگر بلوچ فرزند آزادی کے جدوجہد کے حالیہ تسلسل کو شروع نہ کرتے تو بلوچ قوم ہمیشہ غلام رہتے خاموشی کا مطلب غلامی ہے اور جدوجہد کا مطلب آزادی ہے۔

Exit mobile version