Homeخبریںشیراز کی عادل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت...

شیراز کی عادل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت دے دی گئی

شیراز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اتوار 4 دسمبر کو شیراز کی عادل آباد جیل کے اہلکاروں نے اس جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

اس بلوچ قیدی کی شناخت زکریا ریگی ولد خدا رحم کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ زاہدان کے علاقے جام جام سے تعلق رکھتے تھے ـ

کہا جاتا ہے کہ زکریا 2020 میں شیراز میں کام پر گیا تھا، جب اس شہر کے ایک علاقے میں اسے کئی لوگوں نے مارا پیٹا اور اس لڑائی میں ان کا ایک حملہ آور غیر ارادی طور پر مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس بلوچ قیدی کی سزائے موت پر بغیر پیشگی اطلاع کے عمل درآمد کیا گیا اور اس کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی نہیں کی گئی۔

Exit mobile version