Homeخبریںصومالیہ میں کار بم دھماکہ 9 افراد ہلاک، الشباب نے ذمہ داری...

صومالیہ میں کار بم دھماکہ 9 افراد ہلاک، الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی ـ

صومالیہ ( ہمگام نیوز) افریقی ملک صومالیہ کے ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ سے9 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں نے بارود سے بھری کار بندرگاہی شہر کارکسمایو میں ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرادی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Exit mobile version