Homeخبریںطالبان کی فائر کردہ مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد...

طالبان کی فائر کردہ مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک،12 زخمی

زابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے زابل کے شہر قلات میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

افغان حکام کے مطابق قلات کے گردو نواح میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور مارٹر گولہ بھی طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔

Exit mobile version