Homeخبریںعالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

فچ کا اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوسکتا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ 18.5 ارب ڈالرز ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کو 20 ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں، سعودی عرب اور چین کے 7 ارب ڈالر قرض کی واپسی مؤخر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں فچ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے،ٹیکس اصلاحات پلان پر عمل درآمد میں مشکلات ہوسکتی ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version