مہگس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج رات 11 اپریل کو مہگس شہر کے گاؤں کوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج رات کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس/مہرستان کے گاؤں کوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاض حسینزہی ولد رحیم حسینزہی ساکن کوران جانبحق ہوگیا ـ
تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس واردات اور قاتلوں کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورٹ دستیاب نہیں ـ