Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ کا 30 اگست گمشدہ افراد کے عالمی...

فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ کا 30 اگست گمشدہ افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے احتجاج کا اعلان۔

لندن (ہنگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تیس اگست گمشدہ افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ، لندن کے سامنے منعقد کریگا۔

ایف بی ایم کے مطابق، احتجاج کا مقصد بلوچستان میں قابض پاکستانی و ایرانی ریاست کے ہاتھوں بلوچ سیاسی کارکنوں کی جبری طور پر گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانا اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف مبذول کروانا ہے۔

یہ احتجاج دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران احتجاج میں شامل شرکاء بلوچستان و ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کریں گے۔

Exit mobile version