کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے جھاؤ میں ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے جھاؤ میں واجہ باغ کے مقام پر ایف سی کی گشتی گاڈیوں پر حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے