ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچستان میں حکومتی رٹ نہ ماننے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،پاکستانی وزیر...

بلوچستان میں حکومتی رٹ نہ ماننے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،پاکستانی وزیر داخلہ

اسلام آباد ( ہمگام نیوز)سلام آباد : پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے بہتر نتائج آرہے ہیں، شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ گئی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔اسلام آباد میں اپنی زیرصدرات اعلی سطح اجلاس میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کا آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے جو پرامن شہریوں کا سکون برباد کر رہے تھے، آپریشن کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، کراچی شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ کو نہ ماننے والوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ صوبے میں تعلیم کے لئے کام کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں، قربانی دینے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں، سول آرمڈ فورسز کو تمام ممکن سہولیات فراہم کریں گے، سول آرمڈ فورسز کے بیرون ملک براہ راست رابطوں اور دوروں پر پابندی کی پالیسی پر عمل درٓامد کیا جائے۔ رواں سال سول آرمڈ فورسز کے اٹھائیس ونگز کے لئے تیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز