Homeخبریںقابض ایرانی آرمی کی انٹیلیجنس کے ہاتھوں گھ شہر میں ایک بلوچ...

قابض ایرانی آرمی کی انٹیلیجنس کے ہاتھوں گھ شہر میں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

گھ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 5 آج نومبر بروز اتوار کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس ایجنسی کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے گھ شہر سے گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ/نیکشہر میں قابض ایرانی آرمی کی انٹیلجنس فورسز نے مصطفی بلیدی کو کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ

 

کہا جاتا ہے کہ ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے مصطفیٰ کو احتجاج کی حمایت کرنے اور انسٹاگرام پر اپنے ذاتی صفحہ پر ایک کہانی شائع کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز ہیئر سیلون میں مصطفیٰ کے کام کی جگہ پر گئیں اور اس کے موبائل فون کو کنٹرول کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران بلوچستان کے مختلف شہروں میں قابض ایرانی سیکیورٹی اور فوج نے متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

Exit mobile version