Homeخبریںقابض ایران میں ہر چھ گھنٹے میں ایک بلوچ کو پھانسی،اب تک...

قابض ایران میں ہر چھ گھنٹے میں ایک بلوچ کو پھانسی،اب تک 20 بلوچ شہریوں کو پھانسی ہوچکی

زاہدان (ہمگام نیوز) قابض ایرانی رجیم نے گزشتہ 9 دنوں سے اب تک 20 بلوچ شہریوں کو مختلف واہیاتی الزامات کے تحت پھانسی دی ہے ۔

اطلاع مطابق ان میں سے دو بلوچ خواتین بھی شامل ہیں ۔ مسلسل بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیش نظر قابض حکومت نے جبر اور قتل و غارتگری میں اضافہ کر دیا ہے۔ عوامی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کی خاطر سزائے موت کو استبدادی ٹول کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 مقبوضہ بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں جابر ایرانی حکمرانوں نے بلوچ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر مختلف جیلوں میں ڈالا ہے۔ آئے روز ایران انہیں مختلف جیلوں میں پھانسی دے رہا ہے

  بلوچ کارکنوں کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگوں کے لاشوں کو لواحقین کے حوالے بھی نہیں کیا گیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران پھانسی پانے والے بلوچ شہریوں کی شناخت درج ذیل ہے

1_ مدینه سبزوان ولد غلام، عمر 39 الزام منشیات کے متعلق جرائم، بیرجند جیل میں 30 اپریل کو پھانسی دی گئی۔

2_ ایک خاتون ( شناخت نامعلوم) الزام قتل ، 30 اپریل کو زاہدان میں پھانسی دی گئی ۔

3 _ موسی گورگیج سال ولد حسین، عمر 55 الزام منشیات، 2 مئی کو بندرعباس جیل میں پھانسی دی گئی۔

4 _ احسان گورگیج سال ولد سیدخان ، عمر 30 الزام منشیات 2 مئی کو بندرعباس جیل میں پھانسی دی گئی۔

5 _ محمد شیبک، عمر 33 سال الزام منشیات یکم مئی زندان بیرجند جیل پھانسی دی گئی

6_ عبدالله زاروزهی ولد روان خان، عمر 47 سال الزام منشیات یکم مئی کو بیرجند جیل پھانسی۔

7 _ عید محمد شادمان الزام قتل، 29 اپریل کو ایرانشهر میں پھانسی دی گئی۔

8 _ محمود رحمانی ولد رئیس الزام قتل 29 اپریل کو ایرانشہر میں پھانسی دی گئی۔

9 _ امین الله کریمی قلجایی ولد محمد عمر 40 سال ، الزام منشیات، یکم مئی کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دی گئی۔

10 _ نعمت الله ریگی لادیز ولد حنیف، عمر 48 سال، الزام منشیات، 29 اپریل کو زاہدان میں پھانسی دی گئی۔

11 _ گل محمد نارویی، ولد محمد، الزام قتل،عمر 31 سال، 30 اپریل کو زندان جیل میں پھانسی دی گئی ۔

12_ عبدالستار شاهوزهی ولد اکبر الزام قتل، 29 اپریل کو زندان میں پھانسی دی گئی۔

13 _ صبور شه بخش ولد محراب، عمر 32 سال، الزام منشیات، 3 مئی یزد جیل میں پھانسی دی گئی۔

14 _ لال محمد نارویی براهویی، ولد محمد، عمر 43 سال، الزام منشیات، 3 مئی کو میناب جیل پھانسی

15 _عبدالبصیر بژم توتازهی، عمر 29سال ، الزام منشیات، 4 اپریل یزد جیل میں پھانسی دی گئی۔

16 _ امیر رامشک ولد رضا ، الزام منشیات، 4 مئی کو یزد جیل میں پھانسی دی گئی۔

17_ حسین ریگی ولد حسن ،عمر 38 سال، الزام منشیات ، مشہد کی وکیل آباد جیل میں یکم مئی کو پھانسی دی

 گئی۔

18 _ جابر امینی فر ولد خان علی، بیرجند جیل میں ،منشیات، 29 اپریل کو پھانسی دی گئی۔

19 _ نوراحمد نهتانی ، عمر 40 سال ولد یوسف, اسے نومبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور 4 مئی کو منشیات سے متعلق جرائم میں مشہد وکیل آباد جیل میں پھانسی دے دی گئی ـ

20 _ ادریس گورگیج ولد قاسم کو گزشتہ روز 4 مئی کو منشیات سے متعلق جرائم میں ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت جام میں پھانسی دی گئی ـ

 درج بالا بیس بلوچ شہریوں کی تفصیلی رپورٹ کے بعد کہا جا رہا ہے یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے ـ

خیال رہے کل بلوچ رہنما حیربیار مری نے بھی اپنے ایک بیان میں دنیا کا توجہ اس ظلم اور بربریت کے طرف دلاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “

 مغربی دنیا کی توجہ صرف یوکرین پر ہے اور مسلم دنیا صرف فلسطین اور کشمیر پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے بڑے ادارے جان بوجھ کر ناانصافیوں کا شکار بہت سی قوموں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں ایران میں کم از کم 333 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں اکثریت بلوچ تھے اور 9 جون 2022 کو بھی ایران میں ایک خاتون سمیت 12 بلوچ قیدیوں کو اجتماعی پھانسی دی گئی تھی۔ جس کی دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ادروں نے مذمت کی تھی ۔

Exit mobile version