Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت...

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی۔

 

کیچ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز کیچ کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج نے دو بلوچ نوجوانوں کی لاشیں لیویز حکام کے حوالے کیا، جن کی شناخت اس وقت نہ ہوسکی۔

مگر حالیہ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں سے ہے جن کی شناخت عاجز اور شاہ دوست کے نام سے ہوی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور بلوچ سرمچار شہید ہوا جس کی شناخت مختار کے نام سے ہوی ہے۔

Exit mobile version