Homeخبریںفوری خبرخوست: افغان فوجی مرکز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

خوست: افغان فوجی مرکز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

 

خوست (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق آج منگل کی صبح افغان صوبہ خوست میں پہلے دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ـ

دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی اور اس سے کئی کلومیٹر دور تک زلزلہ نما حالت دیکھی گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ـ

دھماکہ خوست کے مرکزی شہر کے بلکل وسط میں مجاہد چوک کے قریب واقع ایک فوجی مرکز پر ہوا جس کے قریب پولیس کی قرارگاہ بھی موجود تھی ـ

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دس سے زائد سیکیورٹی فورسز ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ـ

افغان طالبان نے اب تک رسمی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ذرائع کے مطابق یہ حملہ افغان طالبان نے ہی کیا ہے ـ

گزشتہ شب بھی خوست ہی کے شہر میں بی سرحد نامی ہسپتال کے قریب ایک دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے ـ

دوسری جانب دارالحکومت کابل میں بھی آج صبح ہی دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ

پچھلے دو سال سے خوست میں اس نوعیت کا ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے ـ

Exit mobile version