Homeخبریںقلات اور منگوچر میں فائرنگ گاڑی الٹنے سے3افراد ہلاک5زخمی

قلات اور منگوچر میں فائرنگ گاڑی الٹنے سے3افراد ہلاک5زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) خالق آباد کے علاقے منگوچر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ایک زخمی تفصیلات کیمطابق جمعہ کو خالق آباد کے علاقے منگوچر کے زد غلام جان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے محمد اکبر اور محمد آصف ہلاک ہوگئے جبکہ غلام علی زخمی ہوگئے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی 
قلات کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب کراچی سے کوئٹہ آنے والی تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹنے کے نتیجے میں ایک شخص حاجی محمد اسحاق ہلاک جبکہ 4افراد شہزاد ،سائرہ ، خدا بخش اور ڈاکٹر شیریں زخمی ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیؤں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version