Homeخبریںقلعہ سیف اللہ میں حادثہ،شخص جاں بحق،تین زخمی،نال میں خاتون تشدد سے...

قلعہ سیف اللہ میں حادثہ،شخص جاں بحق،تین زخمی،نال میں خاتون تشدد سے شدید زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) قلعہ سیف اللہ میں حادثہ،شخص جاں بحق،تین زخمی جب کہ ادھر نال میں خاتون تشدد سے شدید زخمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جا ںبحق 3زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق اتوار کوقلعہ سیف اللہ کے علا قے میں گاڑ ی الٹ جا نے کے باعث گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔ پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزیدکاروائی جا ری ہے ۔

جاپ کے مرکزی میڈیا سیل کے ممبر مجیب پندرانی کی خاتون پر بدترین تشدد

تفصیلات کے مطابق نال لغورزرد میں ڈیتھ اسکواڈ گروپ جاپ کے مرکزی میڈیا سیل کے ممبر مجیب پندرانی نے اپنے بھائیوں سیف الرحمن جاوید ،والد نورجان پندرانی اور قریبی رشتہ دارنواز رخشانی وغیرہ کے ساتھ محمد عمر قمبرانی کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی بیٹوں کو مارکر کر شدید زخمی کردیا زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Exit mobile version