Homeخبریںقلعہ عبداللہ، پاپڑ چوری کے الزام میں 5 سالہ معصوم بچہ قتل

قلعہ عبداللہ، پاپڑ چوری کے الزام میں 5 سالہ معصوم بچہ قتل

قلعہ عبداللہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں دکاندار نے پاپڑ چوری کرنے پر 5 سالہ معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچہ جانبر نہ ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکاندار اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ واقعہ غیر دانستہ پیش آیا میرا بچے کو جان سے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے چوری کرنے پر بچے کو صرف دو تھپڑ مارے تھے۔ میں خود کو مرحوم بچے کے والدین کے سامنے ہر قسم کی سزا کے لیے پیش کرنے کو تیارہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز