یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںلاپتا شعیب اور شاہ زمان کی مسخ شدہ لاش پھینکنا انسانی حقوق...

لاپتا شعیب اور شاہ زمان کی مسخ شدہ لاش پھینکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بی وائے سی کراچی

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچی یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں انتہائی غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب اور شاہ زمان بلوچ، لیاری کراچی کے رہنے والے مزدور اور اسپورٹس مین تھے، جنہیں 18 اگست 2023ءکو آپریشن کے نام پر لاپتا کیا گیا اور 27 مارچ 2024ءکو ان کی مسخ شدہ لاش پھینک دی۔

 شعیب کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے مہینے ایک رات دو بجے گھر سے شعیب کی والدہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو اپنے ساتھ لے گئے۔ بقول والدہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ان کے بچے لوٹ آئیں گے۔ شعیب اور شاہ زمان کو اغوا نما گرفتاری کا شکار بنا کر اور ان کی مسخ شدہ لاش پھینکنا کہاں کی انسانیت ہے؟ لیاری میں ہر رات آپریشن کے نام پر لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے جاتے ہیں۔

جوان لڑکوں کو اٹھایا جاتا ہے اور ان کے گھر والوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ اگر کچھ نہ کہو گے تو بچہ واپس آجائے گا لیکن اگر آواز اٹھائی تو لاش آئے گی۔ اپنے بچوں کی زندگی کی خاطر یہ لوگ کچھ نہیں کہتے اور سالہا سال اپنے بچوں کا انتظار کرتے ہیں۔ لیاری اور کراچی کے دیگر علاقوں میں لوگوں میں اس قدر خوف بڑھا دیا ہے کہ ان کے بچے اغوا ہو جاتے ہیں لیکن یہ میڈیا میں کسی صورت یہ بات آنے نہیں دیتے، ہر رات کراچی کے مختلف علاقوں اور خاص کر لیاری میں لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے جاتے ہیں۔

اس عمل کو روکنے کے لئے مسنگ پرسنز کے خاندانوں سمیت تمام انسان دوستوں کو آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز