یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کی جانب سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں 27...

ایف بی ایم کی جانب سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں 27 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے کی دن کے مناسبت سے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ فری بلوچستان مومنٹ

شال: (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ نے یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں بلوچستان پر پاکستانی قبضے کی خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی و آگاہی مہم چلاتے ہوئے وہاں کے لوگوں کو بلوچستان کے موجودہ حالات اور وہاں پر جاری جبر و اسبداد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

یاد رہے کہ برطانوی قبضہ گیر حکومت کی یہاں سے انخلاء کے بعد بلوچستان کی آزاد حیثیت کو باقاعدہ تسلیم کیا گیا تھا اور اس دوران بلوچستان کی انتظامی حکومت اپنی دونوں ایوانوں یعنی دارالعوام و دارالامرا کے ساتھ 9 مہینے تک باقاعدہ اپنی انتظامی حکومتی سرگرمیوں میں آزاد ملک کی حیثیت سے برقرار رہی لیکن نئی اور غیر فطری پاکستانی ریاست کو اپنی مفادات کی بہتر چوکیداری کے لیئے اسٹریٹیجک راہداریوں اور گزرگاہوں تک رسائی دینے اور سمندری حدود پر اپنی عملداری کو قائم رکھنے کی خاطر بلوچستان پر قبضے کے لئے اس وقت کے سامراجی قوتوں نے بھر پور مدد کی اور 11 اگست 1947 سے 27 مارچ 1948 آزاد ملک کی حیثیت سے قائم رہنے والے بلوچستان کی آزادی کو بزور طاقت سلب کرکے اسے نام نہاد الحاق کا نام دیا گیا جسے بلوچ قوم نے کبھی بھی قبول نہیں کیا اور اس دن سے لیے کر آج تک پاکستان کے خلاف بلوچ قومی آزادی کی جد و جہد جاری و ساری ہے۔

23:مارچ جرمنی

فری بلوچستان موومنٹ جرمنی چیپٹر نے ستائیس مارچ یومِ قبضہ بلوچستان کی مناسبت سے مرکزی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں الاحواز اور کرد آزادی پسندوں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ 1948 کو نومولود غیر فطری ریاست پاکستان نے آزاد بلوچ ریاست پر حملہ کرتے ہوئے اس پر بزور طاقت قبضہ کیا۔ آج 76 سال کے باوجود بلوچ سرزمین پر پاکستانی غیر قانونی قبضہ دائم و قائم ہے جس کے خلاف بلوچ قومی تحریک اپنی بساط کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آزاد بلوچ قومی ریاست پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ناجائز اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سراسر خلاف ورزی ہے جس کے خلاف عالمی دنیا کو بلوچ قومی تحریک کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

27 مارچ بلوچوں کیلئے احساسِ غلامی کا دن ہے جب ایک غیر فطری اور نوزائیدہ ریاست نے ایک آزاد ریاست پر حملہ آور ہوکر اسے اپنے قبضے میں لیا جس کے خلاف بلوچ قوم شروع دن سے سراپا مزاحمت ہے، جرمنی برانچ کی طرف سے یہ احتجاج جرمنی کے شہر ہنوفر میں کروپکے کے مقام پر منعقد کیا گیا۔

27: مارچ نیدرلینڈ

ستائیس مارچ یعنی ‘یوم قبضے’ کی مناسبت سے ایف بی ایم (نیدرلینڈ) برانچ نے نیدرلینڈ کے صدر مقام ایمسٹرڈیم کے ڈام سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا ‫.اس احتجاج میں فری بلوچستان مومنٹ سمیت پشتون ایکٹوسٹ اور نیڈرلینڈز میں مقیم سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

اس احتجاج میں سیاسی کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر 27 مارچ کے مناسبت سےنعرے لکھے ہوے تھے اور احتجاج میں سیاسی کارکنان نے تقریر کرتے ہوئے بلوچستان پر قبضے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی ،سماجی اور معاشی صورتحال سمیت وہاں پر جاری بلوچ قومی نسل کشی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

مقررین نے مختلف زبانوں نعرہ بازی کی اور ازاں بعد مختلف دوستوں نے عربی اور انگلش زبان میں تقریریں کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے حوالے سے آگاہی دینے کی کوشش کی۔
انہوں اپنی تقاریر میں کہا ک بلوچستان میں پاکستان اور ایران کے ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے ہمیں صرف آزادی کے عظیم مقصد کے لئے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایران و پاکستان میں بلوچ قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور وہاں انکو ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا گیا ہے اور بلوچوں کی آواز کو دبانے اور عالمی دنیا تک بلوچوں کی آواز کو جانے سے روکنے کے لیئے وہاں کئی قدغنیں لگائی جاچکی ہیں جن میں آزادی اظہار رائے کی پابندی سرفہرست ہے، بلوچ قوم ہر سال 27 مارچ کو ‘یوم قبضہ’ کے طور پر مناتی ہے اور عالمی برادری پر زور دیتی ہے کہ وہ بلوچ عوام کی آزادی کے حصول کی جدوجہد میں ان کی حمایت کرے۔

27:مارچ برطانیہ

27 مارچ 1948 کو ریاست بلوچستان پر پاکستانی حملہ اور قبضے کے کیخلاف 27 مارچ کو برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے 27 مارچ کو برطانوی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف لوگوں کو بذریعہ پمپلٹس، بینرز، پلے کارڈز آگاہی دی۔

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سےاس احتجاج کا مقصد پاکستان کی بلوچستان پر قبضے کے خلاف دنیا اور خاص کر برطانوی عوام کو آگاہی دینا تھا کہ کس طرح برطانیہ نے بلوچستان پر قبضہ کرنے کے بعد، اس کو تین حصوں میں بانٹا، اور ایران و پاکستان کو بلوچستان پر قبضہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا. علاوہ ازیں، کارکنوں نے برطانوی عوام سے اپیل کیا کہ وہ اپنی سرکار پر زور دیں کہ وہ 1876 کے معاہدے کی پابندی کرکے بلوچستان کی آزادی کی ہر ممکن حمایت کریں.اور ساتھ ہی ساتھ سرکار پر زور دیں کہ وہ پاکستان کی کسی بھی قسم کی سیاسی و عسکری مدد و تعاون نہ کرے. واضع رہے کہ 1876 کی معاہدے کے رو سے برطانیہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پابند ہے کہ وہ بلوچستان کو کسی بھی بیرونی حملہ کے خلاف ہر طرح کی سیاسی، فوجی، مالی و اخلاقی حمایت کرے۔

27:مارچ امریکہ

ستائیس مارچ کو بلوچستان پرپاکستانی قبضے کے دن کی مناست سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کئی ریاستوں کے اندر عوامی آگاہی کے لیئے لوگوں میں پمپلٹس اور بروشرزتقسیم کیئے گئے جن میں بلوچستان پر پاکستانی قبضے کی دن کی مناسبت سمیت وہاں پر موجودہ حالات کے حوالے سے ایرانی و پاکستانی جبر و استبداد اور بلوچ قومی نسل کشی کے بارے معلومات درج تھے۔

امریکی ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا، نیو جرسی، اوکلوہاما سمیت فلیڈیلفیا میں عومی مقامات اور یونیورسٹیز میں لوگوں کو پمپلٹس اور بروشر تقسیم کرکے بلوچستان و بلوچ قومی جہد آزادی کے حوالے آگاہی پہچانے کی کوشش کی اور لوگوں کو بتایا گیا کہ کس طرح ایران و پاکستان بلوچستان پر قابض ہیں اور وہاں بلوچ قومی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز