Homeخبریںلنڈی کوتل میں فائرنگ سے صحافی جبران خلیل جاں بحق

لنڈی کوتل میں فائرنگ سے صحافی جبران خلیل جاں بحق

خیبر پختونخوا:( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق معروف صحافی جبران خلیل کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

زرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے مزارینا میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ خلیل ایڈووکیٹ سجاد کے ہمراہ کار میں گھر واپس آ رہا تھا کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک اور کار میں سوار حملہ آوروں نے انہیں باہر نکالا اور فائرنگ کردی جس سے خلیل فوری طور پر ہلاک اور سجاد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا کہ خلیل کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

Exit mobile version