Homeخبریںلورالائی میں تیز رفتار ویگن نے اسکول کے بچوں کو کچل دیا,...

لورالائی میں تیز رفتار ویگن نے اسکول کے بچوں کو کچل دیا, منگوچر میں فائرنگ، دو افراد جانبحق

لورالائی ،منگوچر( ہمگام نیوز ) یواین اے کی رپورٹ کے لورالائی ڈیرہ روڈ دوسڑکہ کے مقام پر ویگن نے اسکول کے پیدل بچوں کو کچل دیا،جس کے باعث دوبچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بچوں کی شناخت الیاس ولد محمد صادق۔پرویز ولد محمد اشرف اقوام مردانزئی ساکن شرن حمزہ زئی اور زخمی کی شناخت ریاض ولد محمد طاہر قوم مردانزئی ساکن شرن حمزہ زئی سے ہوئی ہے ۔جاں بحق اور زخمی بچوں کو لورالائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،فائرنگ سے دوافراد جان بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق رحم دین ولد شہباز خان قوم بنگلزئی اور قادر بخش ولد عبدالفتاح قوم لہڑی ساکنان جوہان منگچر سے جوہان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پینزئی ڈیم منگچر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد جانبحق ہوگئےہیں۔نعشوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Exit mobile version