Homeخبریںلیاری: بساک کے تحت بلوچ لٹریسی کمپئن کے نام سے "انٹریکٹیو سیشن"...

لیاری: بساک کے تحت بلوچ لٹریسی کمپئن کے نام سے “انٹریکٹیو سیشن” کی تقریب کا انعقاد

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی – بساک کراچی زون کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپئن کے نام سے لیاری میں انٹریکٹیو سیشن کانعقاد کیا گیا۔

تقریب چار مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں لیاری کے تعیمی بحران کے حوالے سے تقاریر، کیرئیر کاونسلنگ ، ٹیبلو اور بلوچ لٹریسی کمپئن پر پریزنٹیشن سمیت بساک اسٹال بھی لگایا گیا جس میں تنظیم کے لٹریچر گام ، نوشت ، بی ایل سی کتابچہ اور مختلف موضوع پر کتابیں رکھی گئیں۔

ذرائع کے بقول پروگرام کا مقصد لیاری میں تعلیمی بحران اور تعلیم کی اہمیت و ضرورت سمیت مختلف سماجی برائیوں کے حوالے سے بلوچ عوام کو آگاہ کرنا تھا۔

تنظیم کے مرکزی عہدہ داران سمیت لیاری کے سماجی کارکنان نے تعلیمی موضوع پر تقاریر کی اور علاقے کے تعلیمی بحران کو اجاگر کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ لیاری جو قبل یونان جیسی رونقوں سے جانا جاتا تھا جس میں فلسفہ، ادب، سیاست سمیت دیگر علمی بحث و مباحثے ہوا کرتے تھے مگر آجکل یہاں کی پہچان صرف فٹبال اور منشیت رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے نوجوان بہت ہی زہین اور تخلیق نگار ہیں مگر ایک سازش کے تہت یہاں کے نوجوانوں کو پیچھے دکھیلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ یہاں کہ نوجوانوں کی صحی کونسلنگ کرکے ان کے تخلیق کو اجار کریں اور معاشرے میں ایک علمی ماحول پیدا کرنے میں نوجوانوں کی مدد کریں۔

تقریب میں لیاری کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلباءو طالبات سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اساتذہ میں بی ایل سی کتابچہ تقسیم کیا گیا۔

Exit mobile version