ہمگام نیوز۔لیبیا کے لاپتہ پانچ صحافیوں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچوں مقتول صحافیوں کا تعلق لیبیئن ٹیلی وژن سے تھا اور یہ گزشتہ برس اگست سے لاپتہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں اس وقت اغوا کیا گیا، جب وہ تبروک سے بن غازی کے لیے سفر کر رہے تھے۔ ان صحافیوں کی لاشیں البیضاء نامی شہر کے قریب سے ملی ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ قتل کی اس واردات میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے کسی حامی گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔