Homeخبریںمدینہِ منورہ میں بلوچستان کے بُزرگ کی ویڈیو کی انٹرنیٹ پر دھوم

مدینہِ منورہ میں بلوچستان کے بُزرگ کی ویڈیو کی انٹرنیٹ پر دھوم

ہـــمگام رپــورٹ

سعودیہ میں عمرہ کی ادائگی کے بعد مدینہِ منورہ میں مسجد نبویؐ کے اندر چہل قدمی کرنے والے نہایت ہی عاجزی، سفید پوشی اور انکساری سے بلوچی ثقافت میں ملبوس ایک بزرگ کی ویڈیو دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائر ہوتی جار رہی ہے۔

چہل قدمی کرنے والے بزرگ شخص عبدالقادر عالیانی مری ہیں جس کا تعلق پاکستانی زیرِقبضہ بلوچستان کے شہر حب چوکی کے علاقے ساکران سے ہے جس کی ویڈیو کو ملینز ویووز، ملینوں کی تعداد میں پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو پر ڈیوٹنگ کرنے والے اکثر کی تعداد عرب ممالک سے ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ اِس بابا جی کی چھڑی, لباس, چادر, پگڑی اور حلیہ بلکل صحابہِ کرامؓ سے ملتی جلتی ہیں۔

عرب تاریخ دان بتاتے ہیں کہ یہ بزرگ مسجد نبویؐ سے واپسی پر عاجزی سے پیچھے مڑ کر دیکھتے ہوئے روانہ ہوتے ہیں تو ان میں صحابہ کرامؓ کی عکس کشائی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

عرب میڈیا میں یہ بات بہت تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ اس بزرگ کی سادگی، لباس، سفید پوشی اور عاجزی 70℅ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ سے ملتا جلتا ہے۔

Exit mobile version