Homeخبریںمذاکرات کامیاب نا ہوسکی،پُرامن دھرنا جاری رہے گی،مشتعل افراد ہم میں سے...

مذاکرات کامیاب نا ہوسکی،پُرامن دھرنا جاری رہے گی،مشتعل افراد ہم میں سے نہیں ، ماہ رنگ بلوچ

شال:(ہمگام نیوز) ڈاکڑ ماہ رنگ نے شال دھرنا گاہ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکی، ریاستی ادارے ہمارے مطالبات کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ہم پرامن طور پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ہمارا دھرنا مطالبات منوانے تک جاری رہے گی،

انہوں نے کہا کہ کل شام 5 بجے ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دو جگہوں پر احتجاجی دھرنا چل رہی ہے۔ ہمارے حکومت وقت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

جی پی او چوک اور ہاکی چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ہمارے احتجاج کو کمزور کرنے کےلئے مختلف لوگ اشتعال میں ہیں۔جو کوئی بھی جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ ہمارے اوپر تین ایف آئی آر درج ہیں، ہم پھر بھی پرامن طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ اگر حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ محرم کا مہینہ ہے نیٹورک بھی بند ہوگا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

Exit mobile version