بلوچستان، 29 جولائی 2026
شال(ھمگام نیوز) بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور خضدار میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی بربریت اور کارروائیاں جاری ہیں، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق زمینی اور فضائی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مستونگ کے علاقے دشت ڈگاری میں گزشتہ روز سے بڑی تعداد میں فورسز اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کے پہاڑی علاقوں میں بھی گزشتہ تین روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جبکہ بعض علاقوں میں فضائی کارروائی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خضدار کے اورناچ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے، تاہم اس کارروائی کے حوالے سے بھی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
تاحال دونوں علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران کسی گرفتاری، جانی نقصان یا دیگر نقصانات کے بارے میں سرکاری معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔


